Loading
شجاع آباد کے علاقے تھانہ بستی ملوک کی حدود میں داماد سے دیرینہ رنجش پر باپ نے بیٹی، دوکمسن نواسوں اور نواسی کو کلہاڑی مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وارث بیٹی کی شادی سے ناخوش تھا ۔افسوسناک واقعہ چک 14 فیض میں پیش آیا، قتل کیے جانے والوں کی شناخت 27 سالہ بیٹی ارشاد بی بی، 3 سالہ نواسے محبت علی، 2 سالہ احمد علی اور نواسی مہناز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم وارث اپنی بیٹی کی شادی سے ناخوش تھا اور داماد سے پرانی رنجش رکھتا تھا۔ مقتولہ ارشاد بی بی کچھ عرصے سے ناراض ہوکر میکے آگئی اور شوہر سے صلح کر کے واپس جانا چاہتی تھی تاہم والد اسے واپس بھیجنے کے حق میں نہ تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور ملزم محمد وارث کو گرفتار کر لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل