Saturday, August 09, 2025
 

صحیفہ جبار خٹک نے اپنے نامناسب بیانات پر معافی مانگ لی

 



اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے ماضی میں انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات میں استعمال کیے گئے سخت اور نامناسب الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ صحیفہ جبار نے اعتراف کیا کہ ان کے الفاظ نہ صرف دوسروں کے لیے تکلیف دہ تھے بلکہ اس کا ان کی اپنی شخصیت پر بھی منفی اثر پڑا۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہیں انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں بولے گئے کلمات پر گہرا افسوس ہے، اور وہ سمجھداری سے کام نہ لینے پر شرمندہ ہیں۔ صحیفہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے الفاظ کے اثرات کو نظر انداز کیا اور دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جس پر وہ شرمندہ ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak) اداکارہ نے اپنے مداحوں، اہل خانہ اور دوستوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ معافی چاہتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گفتگو کرتے وقت الفاظ کے انتخاب میں احتیاط ضروری ہے۔ یاد رہے کہ صحیفہ جبار گزشتہ کچھ عرصے سے ڈپریشن جیسے ذہنی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ کئی مواقع پر کھل کر بات بھی کر چکی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل