Tuesday, August 12, 2025
 

معرکہ حق یوم آزادی، قومی ترقی میں ہیروز آف پاکستان کی روشن داستانیں

 



علم و خدمت سے ملت کا مستقبل تابناک بنانے والے ہیروز کو خراج تحسین کیا جا رہا ہے، پاکستان کے مستقبل کے معمار سماجی کارکن ہدایت اللہ کی درخشاں کہانی سامنے آگئی۔ ہدایت اللہ کہتے ہیں کہ میراتعلق چترال سے ہے اور 1988 سے طلبہ کی خدمت کر رہا ہوں، الخدمت فاؤنڈیشن کے توسط سے چترال کے طلبہ کے لیے ایک ہاسٹل بنایا، جس کی وجہ سے چترال کے طلبہ سے باہمی رابطہ رہا اور مسائل کا پتہ چلا۔ سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ تعلیم کے علاوہ آگے جانے کا کوئی راستہ نہیں، ایک بار بار فیل ہونے والے بچے کو حوصلہ دیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، طالب علم نے مالی مسائل کا بتایا تو میں نے یونیورسٹی میں داخلے کی یقین دہانی کرائی۔ ہدایت اللہ نے بتایا کہ طالب علم نے بی کام میں ٹاپ کیا تو پشاور میں داخلے کے لیے دوست کو کہہ کر فیس کا بندوبست کیا، آج وہی طالب علم آئن اسٹائن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کا ڈائریکٹر ہے۔ ایک طالب علم سے آغاز کیا تھا آج ہر سال 100 سے زیادہ طالب علموں کی مالی مدد کر رہے ہیں۔ سماجی کارکن نے بتایا کہ ملک کے مختلف تعلیمی ادارے چترال کے طالب علموں کی مدد کر رہے ہیں، مختلف تعلیمی اداروں میں ہر سال چترال کے بچوں کو 5کروڑ روپے فیس کی معافی دی جاتی ہے، ہم چاہتے ہیں ’’روز‘‘ تعلیمی ادارے کو پورے پاکستان تک پھیلائیں۔ ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خطہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں ملا اور اس تعمیر کے لیے مل کر محنت کرنی ہے، تعلیم ہی کے ذریعے ہم ملک میں ترقی و خوشحالی لا سکتے ہیں، ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ ملکی ترقی میں اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے، معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ مالی طور پر کمزور بچوں کی مدد کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل