Tuesday, August 12, 2025
 

کراچی، 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، دو ملزمان گرفتار

 



ملیر سٹی محمدی کالونی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا تاہم پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ملیر سٹی محمدی کالونی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچےکی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا ہے اور گرفتار ملزمان میں عظیم اور انشال شامل ہیں۔ ملزمان سے متعلق پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل