Monday, August 11, 2025
 

یہ کیا تماشہ ہے؟ خدارا بچوں سے موبائل فونز لے لیں؛ صحیفہ جبار کس بات پر بھڑک اُٹھیں

 



اداکارہ صحیفہ خٹک نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے سوشل میڈیا پر پھیلتی نفرت انگیز، سطحی اور نقصان دہ ویڈیوز پر کھل کر آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم بطور قوم کیا کر رہے ہیں؟‘‘ انھوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں کانٹینٹ کریئیٹرز نام، ذات، آمدن، رنگت، لباس اور دیگر ذاتی شناختوں کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بناتے اور غیر اخلاقی تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ادکارہ صحیفہ نے ایک رِیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم واقعی ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں صرف کسی کا نام یا ذات دیکھ کر اس کے بارے میں فیصلہ کر لیا جاتا ہے؟ یہ حد درجہ افسوسناک ہے۔‘ انہوں نے نوجوانوں کو تعلیم اور شعور کی طرف مائل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  خدارا ان بچوں سے موبائل فونز لے لیں، اور انہیں کچھ سیکھائیں۔ صحیفہ نے ان ویڈیوز کی بھی مذمت کی جن میں نام نہاد مردانگی اور غیرت کے نام پر زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کو طنز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ کیسا کانٹینٹ ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ اگر کوئی عورت ہراسانی کا شکار ہو تو وہ ناپاک یا گندی ہو جاتی ہے؟ یہ ذہنیت خطرناک ہے۔‘ صحیفہ جبار خٹک نے لباس کے نرخ بتانے والی ویڈیوز پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل طبقاتی تقسیم اور اشرافیہ ذہنیت کو فروغ دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ دیکھ کر میں اپنے آپ پر غور کرتی ہوں، اور یاد دلاتی ہوں کہ سیکھنا کبھی بند نہیں ہونا چاہیے۔ صحیفہ نے اپنی اسٹوریز کے اختتام پر اپنے کسی ممکنہ غیر محتاط بیان یا رویے پر معذرت بھی کی اور کہا کہ اگر میں نے ماضی میں کبھی کسی کو تکلیف دی ہو، تو میں شرمندہ ہوں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل