Loading
شہر قائد میں شاہراہ نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر مشکوک سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا ساتھی جس کی شناخت اعظم خان عرف ولی بابر کے نام سے کی گئی ہے، تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل