Tuesday, August 12, 2025
 

واشنگٹن میں ٹرمپ کا غیر معمولی اقدام، نیشنل گارڈ تعینات، پولیس کا کنٹرول سنبھال لیا

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 800 نیشنل گارڈ اہلکار تعینات کرتے ہوئے شہر کی میٹروپولیٹن پولیس کا کنٹرول براہِ راست وفاقی حکومت کے تحت لے لیا۔  یہ اقدام مقامی منتخب قیادت کو نظرانداز کرتے ہوئے کیا گیا، جسے امریکی سیاست میں غیر معمولی اور متنازع قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ "جرائم کی لہر" کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، حالانکہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال سے شہر میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 2023 میں جرائم میں اضافہ ہوا تھا لیکن 2024 میں 35 فیصد اور 2025 کے پہلے سات ماہ میں مزید 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈیموکریٹک میئر موریل باؤزر اور دیگر رہنماؤں نے ٹرمپ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور غیر ضروری اقدام قرار دیا۔ شہر کے اٹارنی جنرل برائن شواب نے کہا کہ تمام قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو شکاگو سمیت دیگر ڈیموکریٹک شہروں میں بھی اسی طرح کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل جون میں ٹرمپ نے لاس اینجلس میں 5,000 نیشنل گارڈ اہلکار تعینات کیے تھے، جس پر مقامی حکومت نے شدید اعتراض کیا تھا۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے واشنگٹن کی مقامی خودمختاری ختم کرنے اور مکمل وفاقی کنٹرول نافذ کرنے کی قانونی راہیں تلاش کرنے کی بات کی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل