Loading
لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار ’سبک رفتار‘ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ریلوے ذرائع نے کہا کہ کامونکی ایمن آباد کے درمیان پٹری ٹوٹی ہوئی تھی، ریلوے عملے کو پیٹرولنگ کے دوران ٹریک کا ٹوٹا ہوا حصہ ملا، ریلوے عملے نے ٹریک کے ٹوٹنے کی بروقت اطلاع کی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران راولپنڈی جانے والی ریل کار سبک رفتار وہاں سے گزرنے والی تھی، ریلوے کے عملے کی اطلاع پر ٹرین کو فوری روک دیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ ٹریک کی مرمت کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لئے روانہ کر دیا گیا، اس سے قبل یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس ٹرین بھی اسی طرح حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ ذرائع نے کہا کہ ریلوے کی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ریل کے ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل