Loading
عالمی گیمز 2025 میں پاکستان کے نور زمان بخار کی وجہ سے پلیٹ ایونٹ کے فائنل مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ چین کے شہر چینگ ڈو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 ویں عالمی گیمز کے اسکواش ٹورنامنٹ کے پلیٹ ایونٹ کے فائنل سے قبل نور زمان سخت بخار میں مبتلا ہوگئے۔ عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کو ریٹائرڈ ہرٹ کی بنیاد پر مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا، بعد ازاں ان کے حریف جنوبی افریقہ کے ڈی وین نیکر کو 0-3 سے فاتح قرار دے دیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نور زمان ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کھا بیٹھے تھے جبکہ سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل