Loading
شہر قائد میں سائیٹ اے تھانے کی حدود نورس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق پولیس مقابلہ نورس چورنگی کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک مقامی تاجر محمد زاہد سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اسی دوران گشت پر معمور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت حسن رضا کے نام سے کی گئی ہے، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور متعدد موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل