Loading
سندھ پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست پر مشتمل گرے لسٹ کا دوسرا ایڈیشن تیار کرلیا ہے، جس میں صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے 80 افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے یہ فہرست حاصل کرلی ہے، جس میں کراچی سمیت سندھ کے متعدد اضلاع کے خطرناک ملزمان شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرے لسٹ میں شامل ملزمان قتل، اقدامِ قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سنگین ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں جیسے جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ فہرست کے مطابق کراچی کے سات ملزمان گرے لسٹ کا حصہ ہیں جن میں ڈسٹرکٹ سٹی سے 2، ساؤتھ سے 3 اور کورنگی سے 2 ملزمان شامل ہیں۔ دیگر اضلاع میں حیدرآباد کے 4 اور ٹنڈوالہیار کے 8 ملزمان شامل ہیں جبکہ سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور سجاول کے 2،2 ملزمان شامل ہیں۔ گرے لسٹ میں ضلع دادو اور سکھر کے 9،9 ملزمان، نوشہروفیروز کے 5، قمبر کے 10، لاڑکانہ کے 11، جیکب آباد کے 6 اور خیرپور کے 3 ملزمان شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل