Wednesday, August 13, 2025
 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے دو اہلکار پُراسرار طور پر ہلاک

 



مقبوضہ کشمیر کے دو اضلاع بارہ مولا اور ڈوڈہ میں پیش آنے والے الگ الگ واقعات میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جن کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پہلا ضلع بارہ مولا کے اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش پہاڑی علاقے کی ایک گہری کھائی سے فوجی اہلکار انیل کمار کی لاش ملی ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ڈیوٹی پر مامور فوجی اہلکار معمول کے گشت کے دوران پہاڑی سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔ تاہم علاقہ مکینوں اور مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس واقعے میں عسکریت پسندوں کا ہاتھ ہونے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ کوئی اہلکار کیوں اکیلا گشت پر ہوگا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے علاقے سَرنا بھدرواہ میں ایک بھارتی فوج کی گولی لگی لاش ملی۔ اہلکار کی شناخت سوریش بسوال کے نام سے ہوئی۔ فوجی حکام کا دعویٰ ہے کہ سپاہی اپنی سروس رائفل کے اتفاقیہ طور پر چل جانے سے ہلاک ہوا۔ تاہم، واقعہ کی نوعیت مشکوک ہونے کے باعث پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا جہاں آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ اہلکاروں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ان کے پیاروں کی موت کی اصل وجہ کو چھپا رہی ہے اور ہمیں اس معاملے سے بے خبر رکھا جا رہا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل