Loading
شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں مطلع مکمل ابرآلود رہنے کے ساتھ صدر و اطراف کے علاقوں میں پھوار اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور دوران ہلکی بارش، پھوار اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 تا 32 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اگلے کئی روز تک سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جامشورو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجوں پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل