Tuesday, August 12, 2025
 

سندھ ہائیکورٹ کا 10 سے زائد لاپتا افراد سے متعلق مقدمات درج کرنے کا حکم

 



سندھ ہائیکورٹ نے 10 سے زائد لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر بازیابی کے مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو 10 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ چاکیواڑہ تھانے کی حدود سے 4 لاپتا افراد بازیاب ہوکر گھر واپس آگئے۔ بازیاب ہونے والوں میں عبد الرحمان، رحیم بخش، اویس اور حمزہ شامل ہیں۔ درخواست گزار وکلا نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ عدالت نے 4 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادیں۔ عدالت نے تھانہ گزری سے لاپتا شہری فیصل، سچل سے توصیف احمد، اسماعیل، شاہنواز اور دیگر کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ کچھ لاپتا افراد کی بازیابی کا سراغ لگانے کے لیے جے آئی ٹی اجلاس تشکیل دیے جارہے ہیں۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیے کہ کیا لاپتا افراد کے اہلخانہ کو جے آئی ٹی اجلاس سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے؟. تفتیشی افسر نے کہا کہ جے آئی ٹی اجلاس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کررہے ہیں، انہوں نے آگاہ کردیا ہے۔ وکلا نے موقف دیا کہ مجاہد، سلمان، محمد فرحان، خوشخال بلوچ و  دیگر علاقوں سے لاپتا ہیں۔ عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی سے مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل