Friday, July 19, 2024
 

ہوشاب میں تھانے پر حملہ، غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت 10 لیویز اہلکار برطرف

 



کیچ: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں لیویز تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت 10 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ ہوشاپ پر مسلح افراد کے حملے تحقیقات کا آغاز ہوگیا، جس میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت دس لیویز اہلکار کو برطرف کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے بتایا کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، جبکہ اس حوالے قبائلی عمائدین سے بھی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل