Loading
یوکرینی صدر ولوودیمیر زیلنسکی اس بار سوٹ اور ٹائی پہن کر وائٹ ہاؤس پہنچے اور اس تبدیلی پر ٹرمپ نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا جس پر سب ہنس پڑے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے صدر زیلنسکی نے اپنی فوج کے ساتھ یکجہتی کے لیے ہمیشہ فوجی جیکٹ اور ٹی شرٹ پہنتے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ جب 6 ماہ قبل وہ پہلی بار صدر ٹرمپ سے ملنے امریکا آئے تھے تب بھی وہ فوجی ٹی شرٹ میں ملبوس تھے جس پر ٹرمپ کی گئی تنقید نے عالمی توجہ حاصل کرلی تھی۔ اُس وقت امریکی صحافی برائن گلین نے صدر زیلنسکی سے کہا تھا کہ آپ آج دنیا کے سب سے طاقتور دفتر آئے ہیں اور سُوٹ نہیں پہنا؟ کیا آپ کے پاس کوٹ نہیں ہے؟" جس پر یوکرینی صدر ولوودیمیر زیلنسکی نے مسکرا کر بات ٹال دی تھی لیکن آج جب وہ دوبارہ امریکا آئے ہیں تو سیاہ کوٹ پینٹ اور ٹائی پہنے ہوئے تھے۔ جس پر اُسی امریکی صحافی برائن گلین نے کہا کہ "آج آپ اس سوٹ میں واقعی بہت اچھے لگ رہے ہیں۔" اس موقع پر صدر ٹرمپ نے فوراً بات کاٹی اور ہنستے ہوئے زیلنسکی سے کہا کہ میں نے بھی یہی کہا تھا۔ اور یہ وہی صحافی ہیں جنہوں نے پچھلی بار آپ پر کڑا سوال داغا تھا!" جس پر ولوودیمیر زیلنسکی نے اس صحافی کو برجستہ جواب دیا کہ میں نے تو اس بار لباس بدل لیا لیکن آپ ابھی تک ان ہی پرانے کپڑوں میں ہیں۔ یہ جملے سن کر کمرے میں موجود سبھی لوگ مسکرا اٹھے اور ملاقات کا ماحول دوستانہ اور ہلکا پھلکا ہو گیا، جو پچھلی ملاقات کے برعکس خوشگوار نظر آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل