Loading
مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک افغان شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق غلام رسول فقیر نامی افغان شہری پر مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام تھا۔ مجاز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مجرم نے سپریم کورٹ میں اپیل بھی کی تاہم عدالت نے فیصلہ برقرار رکھا اور مکہ مکرمہ میں سزا پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں منشیات کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں اور اس جرم میں ملوث افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل