Loading
ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ نتاشا ایلن ایک ایسی سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جس نے اپنے کینسر کے سفر کو بےباک انداز میں ہنستے کھیلتے دوسروں کیساتھ ایک دستاویزی شکل میں پیش کیا۔ نتاشا 22 اگست کو کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئی۔ نتاشا کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر اس کی موت کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ "نتاشا پیار، مہربانی اور خوشی سے بھری ایک خوبصورت روح تھی۔ اس نے بے شمار دلوں کو چھو لیا اور وہ سائنوویئل سارکوما (کینسر کی ایک قسم) سے متعلق آگاہی کی ایک بڑی مثال تھی۔ اس کی روح ان تمام لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی جنہیں اسے جاننے کا اعزاز حاصل ہے۔" یاد رہے کہ 2020 میں ڈاکٹروں نے تشخیص کیا تھا کہ نتاشا کے گھٹنے میں مہلک رسولی ہے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس کا کینسر بڑھ کر اسٹیج فور سنوویئل سارکوما میں تبدیل ہو گیا، جس میں زندہ بچنے کے امکانات صرف 15 فیصد تھے۔ تاہم نتاشا نے ہار نہیں مانی اور سوشل میڈیا پر اس کینسر سے متعلق آگاہی مہم چلائی رکھی تاکہ دیگر انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل