Friday, August 29, 2025
 

بالائی اور وسطی پنجاب میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

 



محکمہ موسمیات نے وسطی اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اس وقت لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں موجود ہے۔ اگلے دو سے چار گھنٹوں کے دوران نارووال، سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور قریبی اضلاع میں بارش متوقع ہے جو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چند مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے جس سے شہری سیلاب یا دیگر بارش سے متعلقہ مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (DDMAs) کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور کسی بھی نقصان یا واقعے کی صورت میں فوری طور پر صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (PEOC) کو رپورٹ کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل