Loading
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بچے گاڑی بند ہونے اور گرمی کے باعث انتہائی تشویشناک حالت میں تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچوں کو سی پی آر کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ لواحقین کے مطابق بچوں نے گاڑی کے اندر جا کر دروازے بند کر لیے تھے، لواحقین کے مطابق گاڑی دھوپ میں کھڑی تھی، بچے 3 گھنٹے سے منظر سے غائب تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل