Friday, August 29, 2025
 

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان

 



ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے سیلاب کی تباہی کے پیش نظر پاکستان کے لیے فلڈ ریلیف کے طور پر 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  اے ڈی بی کے صدر ماسا تو کانڈا نے لاہور میں دریائے راوی کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا۔ صدر  اے ڈی بی ماساتو کانڈا نے لاہور میں دریائے راوی کے دورے کے موقع پر پاکستان میں شدید بارش اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور بیان میں کہا گیا کہ فنڈز متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیز کی فوری بحالی کے لیے فراہم ہوں گے۔ ماساتو کانڈا نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری اور اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان کو معدنیات کے عالمی سپلائر کے طور پر اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا اور ریکو ڈک منصوبے کے لیے 410 ملین ڈالر فنانسنگ پیکیج کی حالیہ منظوری کا تذکرہ بھی ہوا۔ صدر اے ڈی بی نے  بی آئی ایس پی سینٹر اور پائیدار ایوی ایشن فیول فیکٹری کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی اور  ترقیاتی ایجنڈے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل