Friday, August 29, 2025
 

ترکیہ کا اسرائیل سے تجارتی تعلقات مکمل معطل کرنے کا اعلان

 



ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی جہازوں کو اسرائیل بندرگاہوں میں جانے پر پابندی عائد کردی اور اسرائیلی طیاروں کے لیے فضائی حدود بھی بند رہے گی۔ ترک میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے پارلیمنٹ کے غیرمعمولی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے گئے اور ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں کو ترک فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل