Friday, August 29, 2025
 

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر غیر معمولی سیلاب

 



دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر غیر معمولی سیلاب ستلج دریا میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر غیر معمولی سطح کا سیلاب آگیا، جی ایس والا کے مقام پر بہاؤ 3.5 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا،  بارشوں اور بھارت کی جانب ممکنہ سیلابی ریلوں کے اخراج سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، قصور اور ملحقہ علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ جنوبی علاقوں کے لئے موسم کی صورتحال آئندہ چند گھںٹوں میں خانیوال، ملتان، بہاولنگر، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، چولستان، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار، آواران میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سبب بننے والا ایک نظام جنوب مشرقی سندھ میں بھی تشکیل پا رہا ہے جس کے باعث آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، مٹھی، بدین، گھوٹکی، اور گردونواح میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ میٹ آفس اسلام آباد نے کہا ہے کہ عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ موسمی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور باخبر رہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل