Loading
لوئر دیر میں باراتیوں سے بھری گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر کے علاقے ہاتن درہ گاؤں ڈھیری میں گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ باراتیوں سے بھری یہ گاڑی اچانک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل