Monday, September 15, 2025
 

اداروں میں اصلاحات وقت کی ضرورت، پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے، صدر مملکت

 



صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اداروں میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے، پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔ عالمی یومِ جمہوریت  کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ یومِ جمہوریت عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی یاد دہانی ہے۔  جمہوریت رواداری، شمولیت اور اظہارِ رائے کی آزادی کا ضامن نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ  1973ء  کا آئین پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری کامیابی ہے۔   جمہوری ادارے عوامی آواز کے محافظ ہیں۔   جمہوریت عوام کو بااختیار اور ان کی شراکت کو یقینی بناتی ہے۔   قائدین کی قربانیوں سے جمہوریت کو استحکام ملا۔  جمہوریت محض عمل نہیں، عوامی حقوق کا تحفظ ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ   آج جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے کا دن ہے۔   پارلیمنٹ عوام کی آواز اور پالیسی سازی کا مرکز ہے۔   جمہوریت ہی سے معاشرتی انصاف، برابری اور ترقی ممکن ہے۔   آئیں جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے نئے عزم کا اظہار کریں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ   قانون کی حکمرانی اور مساوات جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ ادارہ جاتی اصلاحات اور جمہوریت کا استحکام وقت کی ضرورت ہے۔   پاکستان کا روشن مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔   شہیدذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد جمہوریت کی بنیاد ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل