Monday, September 15, 2025
 

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے

 



پاکستان کے معروف ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے۔ یہ افسوسناک خبر احمد شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی۔ پوسٹ میں لکھا گیا ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ ساتھ ہی مداحوں سے ان کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی درخواست بھی کی گئی۔ عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز میں دکھائی دیتے تھے، خصوصاً رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔ پیر کی صبح احمد شاہ کے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ سے بھی ان کے انتقال کی خبر دی گئی، تاہم موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ https://www.facebook.com/share/p/163hfwxr4g/ واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی موتیا سرجری ہوئی تھی، تاہم ان کے انتقال کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ اچانک وفات کی یہ خبر احمد شاہ کے خاندان کے ساتھ ساتھ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کے لیے بھی صدمے کا باعث بنی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل