Loading
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے خط میں اسپرٹ آف کرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے غیر مناسب رویے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔ پی سی بی نے خط میں لکھا کہ آئی سی سی اور ایم سی سی کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ کھیل میں سیاست لانا کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ میچ ریفری کے ساتھ ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو بھی بھارتی منصوبے کا حصہ بننے پر ذمہ داریوں سے الگ کیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل