Monday, September 15, 2025
 

ورلڈ کپ 2019 سے قبل خودکشی کے خیالات آئے، شامی کا انکشاف

 



بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 ورلڈ کپ سے قبل وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور انھیں خودکشی کے خیالات بھی آتے تھے، مگر کرکٹ نے مجھے بچا لیا۔ ایک بیان میں محمد شمی نے مزید بتایا کہ انہوں نے سوچا ضرور تھا مگر قدم نہیں اٹھایا، ورنہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر پاتے، اس وقت میں نے کرکٹ کو ہی اپنی طاقت بنایا اور کھیل پر توجہ دی۔ یاد رہے کہ محمد شامی نے 2019 ورلڈ کپ میں صرف چار میچز میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں، جن میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی، اس پرفارمنس نے ان کے کیریئر کو نیا رخ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، وہ بھی اتنے کہ شاید کسی دہشت گرد پر بھی اتنے نہ لگے ہوں۔ بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے اپنی سابقہ اہلیہ کے ساتھ جاری مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں سب سے زیادہ انہی الزامات سے خوفزدہ رہتا ہوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل