Loading
خیبر پختونخوا کے سیکریٹریٹ ملازمین کابینہ اراکین کے رویے سے پریشان ہیں جب کہ مرضی کی ٹرانسفر پوسٹنگ نہ کرنے پر کابینہ رکن سیخ پا ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ سیکریٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کو اپنے ہی دفتر میں کابینہ رکن نے یرغمال بنا دیا، کابینہ رکن کی جانب سے سیکریٹری کو یرغمال بنانے پر تمام اسٹاف سراپا احتجاج ہوگیا، تمام دفتری امور بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ سیکریٹری تعلیم خالد خان نے خط لکھ کر اعلی حکام سے درخواست ہے کہ افسران کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے، سرکاری دفتر میں افسر کو یرغمال بنانے پر متعلقہ کابینہ رکن اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ محکمہ تعلیم کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کردی گئی، خط میں کہا گیا کہ کوئی دفتری امور اس وقت تک نہیں کیا جائیگا جب تک اس واقع کا نوٹس نہیں لیا جاتا۔ سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر افسران نے چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ سے واقعہ کا نوٹس لینے کی درخواست کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل