Loading
اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے نو سال بعد ان کی اور شوہر محسن طلعت کی راہیں جدا ہوچکی ہیں۔ ماضی کی معروف اداکارہ نے یہ بات حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران بتائی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ سارہ عمیر حال ہی میں رئیلٹی شو تماشا سیزن 4 میں بھی نظر آئیں، تاہم رواں ہفتے نشر ہونے والی قسط میں وہ شو سے باہر ہوگئیں۔ سارہ نے کہا کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ ’تماشا‘ میں شرکت کریں تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ ان میں صبر کتنا ہے اور وہ مشکل حالات کا مقابلہ کس طرح کرسکتی ہیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ ’تماشا‘ میں شمولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ انہیں اپنی ذاتی زندگی کے مسائل سے بریک چاہیے تھا۔ چونکہ ان کا اور ان کے سابق شوہر کا تعلق ایک ہی شعبے سے تھا، اس لیے دونوں اکثر ایک دوسرے کے سامنے آجاتے تھے، جس سے کشیدگی بڑھتی رہی۔ سارہ عمیر نے مزید بتایا کہ ان کی طلاق تماشا میں شرکت سے چند ہفتے قبل ہی ہوگئی تھی۔ اس وقت وہ ایک مشکل دور سے گزر رہی تھیں اور ایک سنگل پیرنٹ ہونے کے ناتے کئی رکاوٹوں اور ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہی تھیں، اس لیے سکون ان کے لیے بہت ضروری تھا۔ ایک پرانے انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی سابق شوہر محسن طلعت سے ملاقات اُس وقت ہوئی جب وہ صرف 17 برس کی تھیں اور محسن کی عمر 27 سال تھی۔ یہ ایک محبت کی شادی تھی جو تقریباً 20 سال پر محیط تعلق کے بعد نو سالہ ازدواجی زندگی پر اختتام پذیر ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل