Loading
اسٹیل مل پل پر ڈاکوؤں نے انویسٹی گیشن پولیس کے دو افسران سے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ ہفتے کو دن دو بجے کے وقت شعبہ تفتیش کے دو افسران سب انسپکٹر نظام لغاری اور اے ایس آئی عزیز سادہ لباس میں اسٹیل مل پل پر موٹر سائیکل روک کر اپنے موبائل فون سے کسی کو کال کر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو ان سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تاہم، انویسٹی گیشن افسران موبائل فون کی لوکیشن سمیت دیگر شواہد پر کام کر رہے ہیں جلد ڈاکوؤں کا سراغ لگالیا جائیگا جبکہ بن قاسم پولیس بھی واردات سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل