Loading
ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے کورنگی صنعتی ایریا میں ڈکیتی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو 7 برس قید بامشقت کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے کورنگی صنعتی ایریا میں ڈکیتی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ ملزمان میں سمیع اور ایمان شامل ہیں۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، کوئی بھی شہری بے رحم لٹیروں کے ہاتھوں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا، گواہان کے بیانات میں معمولی تضاد کی بنیاد پر ملزمان کو بری کرنا معاشرے کی بہتری کے لئے مناسب نہیں ہوگا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر نے معاشرے میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے، کئی معصوم شہری اپنی جان یا قیمتی اشیا سے محروم ہوچکے ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے جنرل اسٹور پر ڈکیتی کے دوران مدعی سے موبائل فون چھینا، ملزمان نے موبائل میں ماوجود مائیکرو فنانسنگ ایپ سے 2 لاکھ 88 ہزار روپے نکالے، ملزمان کو مدعی مقدمہ نے شناخت کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل