Loading
برازیل کی سڑکوں پر ہزاروں شہری نکل آئے اور حکومت کی سیاستدانوں کو کرپشن اور دیگر مقدمات میں ریلیف دینے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی تمام 26 ریاستوں میں کرپشن پر عام معافی کے متنازع بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاج کرنے والوں میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص شامل ہیں۔ فنکار، طلبا اور سماجی کارکنان سب ہی سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ مقررین نے پارلیمنٹ میں منظور کی گئی مجوزہ قانون سازی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے تحت ارکانِ پارلیمان کو گرفتار کرنا یا اِن کے خلاف فوجداری کارروائی کرنا مشکل ہے۔ یہ بل جو گزشتہ ہفتے ایوانِ زیریں سے منظور ہوا تھا اور اب یہ بل سینیٹ میں منظوری کے لیے جائے گا۔ خیال رہے کہ اس بل سے سابق صدر بولسونارو اور اِن کے اتحادیوں کو ممکنہ معافی مل سکتی ہے جنھیں 2023ء میں بغاوت کے جرم میں 27 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل