Loading
انڈے ناشتے کی ایک لازمی غذا سمجھے جاتے ہیں جو کھانوں کو مزیدار اور توانائی بخش بنا دیتے ہیں۔ لیکن اکثر لوگ اس بات سے پریشان رہتے ہیں کہ انہیں بالکل درست طریقے سے کیسے ابالا جائے تاکہ نہ تو وہ کچے رہیں اور نہ ہی زیادہ اُبالنے سے زردی خشک اور سفیدی ربڑ جیسی ہوجائے۔ خوش قسمتی سے ایک آسان طریقہ ہے جو آپ کو ہر بار بہترین نتیجہ دے سکتا ہے، چاہے آپ نرم، درمیانی یا مکمل اُبلے ہوئے انڈے پسند کرتے ہوں۔ انڈہ اُبالنے کا وقت کیوں اہم ہے؟ اُبالنے کا وقت انڈے کے ذائقے اور ساخت پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔ کم وقت میں سفیدی نیم کچی اور زردی بالکل ڈھیلی رہ جاتی ہے، جبکہ زیادہ دیر اُبالنے پر انڈے کا ذائقہ بگڑ جاتا ہے اور زردی پر ہلکی سی سبز تہہ بھی بن سکتی ہے۔ لیکن اگر درست وقت پر پکایا جائے تو انڈے کی سفیدی مضبوط مگر نرم اور زردی آپ کی پسند کے مطابق کریمی یا مکمل جمی ہوئی ہوگی۔ نرم، درمیانے اور سخت اُبلے انڈوں کا وقت نرم اُبلا انڈہ: 4 سے 6 منٹ (سفیدی جم جاتی ہے جبکہ زردی نرم رہتی ہے، جو ٹوسٹ یا رامن کےلیے بہترین ہے)۔ درمیانہ اُبلا انڈہ: 7 سے 9 منٹ (زردی ہلکی کریمی اور ذائقہ دار، سلاد وغیرہ میں بہترین)۔ سخت اُبلا انڈہ: 10 سے 12 منٹ (زردی مکمل جم جاتی ہے لیکن خشک نہیں ہوتی، سینڈوچ یا لنچ باکس کےلیے مثالی)۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 منٹ سے زیادہ انڈہ اُبالنے پر زردی سبز مائل ہوسکتی ہے جو نہ صرف بدذائقہ لگتی ہے بلکہ دیکھنے میں بھی اچھی نہیں لگتی۔ انڈے اُبالنے کا درست طریقہ سب سے پہلے ذرا پرانے انڈے منتخب کریں، کیونکہ وہ آسانی سے چھل جاتے ہیں۔ انڈوں کو برتن میں ڈال کر ٹھنڈے پانی سے ڈھانپ دیں اور درمیانی آنچ پر ابالنے رکھ دیں۔ جیسے ہی پانی ابلے، فوراً ٹائمر آن کرلیں اور مقررہ وقت پر انڈے نکال کر برف والے پانی میں ڈال دیں۔ یہ عمل نہ صرف پکنے کے عمل کو روکتا ہے بلکہ چھیلنا بھی آسان بنا دیتا ہے۔ عام غلطیاں جن سے بچنا چاہیے براہِ راست گرم پانی میں انڈے ڈالنے سے شیل پھٹ سکتا ہے۔ برف والا پانی استعمال نہ کرنے پر انڈے زیادہ پک جاتے ہیں۔ وقت کا اندازہ لگانے کے بجائے ٹائمر ضرور استعمال کریں۔ صحت کے فائدے اُبلے انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو پٹھوں کو طاقت دیتے ہیں اور توانائی فراہم کرتے ہیں۔ ان میں وٹامن بی 12، وٹامن ڈی، سیلینیم اور کولین جیسے غذائی اجزا بھی شامل ہیں جو دماغی صحت اور جسمانی توانائی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ چونکہ یہ بغیر تیل یا گھی کے بنتے ہیں، اس لیے صحت مند غذا میں ان کا شامل ہونا بہترین انتخاب ہے۔ چھیلنے کے آسان طریقے ہفتہ پرانے انڈے سب سے آسانی سے چھلتے ہیں۔ اُبالنے کے بعد انہیں ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر چند منٹ چھوڑ دیں اور پھر ہلکے سے رول کر کے چھلکا ہٹا لیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل