Tuesday, September 23, 2025
 

پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف پیکج

 



پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف پیکج پہنچا دیا گیا۔ مشکل کی اس گھڑی میں دوست ہمسایہ ملک چین پاکستان کی مدد کے لئے پیش پیش ہے، پیپلز لبریشن آرمی چائنہ نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج کر دوستی کا حق ادا کیا۔ امدادی سامان میں 12000 خصوصی خیمے اور 100 ڈیزل جنریٹرز شامل ہیں، اس کے علاوہ  50  پانی صاف کرنے والے  پمپ، 300 سولر  پاور سسٹمز بھی امداد میں شامل ہیں۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، پیپلز لبریشن آرمی ، چائنہ  کی جانب سے موصول ہونے والی امداد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جا رہی ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے  یہ ریلیف پیکج پاک چین دیرینہ دوستی اور یکجہتی کی ایک روشن مثال ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل