Loading
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں اسکولز کے لیے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز 2025-26 کا افتتاح کردیا۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کریسنٹ ماڈل ہائیر اسکول میں ہوا جہاں چئیرمین پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ چئیرمین پی سی بی کا کریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول اور کریسنٹ گرامر اسکول کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ محسن نقوی نے ٹیموں کو پی سی بی کے کٹ بیگز دیے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملک بھر کے تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے جس میں 391 اسکولز حصہ لے رہے ہیں۔ محسن نقوی نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 175 سرکاری اسکولز جبکہ 218 نجی اسکولز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یوتھ سے نئے کرکٹ اسٹارز کی تلاش ہے۔ امید ہے کہ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو پاکستان ٹیم میں شامل ہوکر ملک کا نام روشن کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر میں سکولز کے لئے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے سکولز26۔2025 کا افتتاح کر دیا کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے سکولز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد… pic.twitter.com/FzQnH4RbW6 — PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 23, 2025
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل