Tuesday, September 23, 2025
 

برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں، پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام

 



پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملہ پر برطانیہ کا محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔ پی ائی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ایئربلیوکے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لیے ایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل