Loading
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ حامد رضا نے بتایا کہ پارٹی یدایات کی روشنی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن سے استعفی دے دیا ہے اور اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین صاحب کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل