Loading
برطانوی سائنس دانوں کو ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو باقاعدگی سے بحیرہ روم کے طرز کی غذا کھاتے ہیں (جس میں کم چکنائی والا گوشت، پولٹری، اجناس اور پھل اور سبزیاں شامل ہیں) ان کے مسوڑھوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ تحقیق میں سائنس دانوں نے تقریبا 200 افراد کی غذا کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ افراد جو پودوں سے بھرپور غذا نہیں کھاتے تھے اور زیادہ سرخ گوشت کھاتے تھے ان کے مسوڑھوں کی شدید بیماری کا خطرہ زیادہ تھا۔ ایک اندازے کے مطابق 45 فیصد برطانوی مسوڑھوں کی بیماری کا شکار ہیں، اور یہ بیماری انتہائی درجے کے دانتوں کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ تاہم، سائنس دانوں نے (جنہوں نے نتائج کو اہم قرار دیا) یہ واضح نہیں کیا کہ سرخ گوشت اس کیفیت کا سبب کیوں بنتا ہے۔ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ پودوں پر مبنی غذاؤں میں ایسے میکرو اور مائیکرو اجزاء ہوتے ہیں جو مسوڑھوں میں سوزش کو کم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل