Wednesday, September 24, 2025
 

متنازع ٹویٹ کیس؛ ایمان مزاری اور انکے شوہر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

 



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چھٹہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، ہادی علی چھٹہ اور ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے 22 ستمبر کو ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے اس سے قبل ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے تھے۔ گزشتہ روز، پشاور ہائی کورٹ نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ ایڈووکیٹ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل