Loading
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو متاثرہ بچیوں نے زیر دفعہ 164 کے بیان میں ملزم شبیر تنولی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا۔ قیوم آباد میں شربت فروش کی جانب سے بچوں سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں بچیوں کے بیانات کا متن سامنے آگیا۔ متن کے مطابق متاثرہ بچیوں نے اپنے بیانات کے دوران ملزم شبیر تنولی کو شناخت بھی کیا۔ بیان میں بچیوں نے کہا کہ ہم اس ملزم کو جانتی ہیں۔ اس ملزم کا نام شبیر تنولی ہے۔ یہ ملزم ہمیں پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لیکر جاتا تھا۔ کمرے میں لیجاکر ہماری مخصوص جگہوں پر ہاتھ لگاتا تھا۔ ہم سے کئی بار زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ انہپوں نے کہا کہ ملزم ہمیں کہتا تھا اگر کسی کو بتایا تو تمہاری ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردوں گا۔ ڈر کی وجہ سے ہم نے کسی کو بھی اس بارے میں نہیں بتایا۔ ملزم شبیر تنولی کو سزائے موت دی جائے۔ ملزم شبیر تنولی کو گولی مار دی جائے۔ متن کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیے کہ متاثرہ بچیوں کو تفتیشی افسر کی جانب سے پیش کیا گیا، متاثرہ بچیوں نے ملزم شبیر تنولی کو شناخت بھی کیا ہے۔ عدالت نے چاروں متاثرہ بچیوں کے زیر دفعہ 164 کے تحت بیانات ریکارڈ پر رکھ لئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل