Wednesday, September 24, 2025
 

کیا امریتا راؤ شاہ رُخ خان کی وجہ سے کم فلموں میں نظر آئیں؟

 



مشہور بھارتی اداکارہ امریتا راؤ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ’میں ہوں نا‘ کے دوران شاہ رخ خان کی دی گئی ایک نصیحت نے ان کے کیریئر پر گہرا اثر ڈالا، جس کے باعث وہ فلموں کے انتخاب میں ہمیشہ بہت محتاط رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک یوٹیوبر سے گفتگو کرتے ہوئے امریتا راؤ نے بتایا کہ 2004 کی فلم ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے انہیں اور ان کی والدہ کو الگ سے بلایا اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ شاہ رخ نے امریتا کو مشورہ دیا کہ ’انہیں 200 فلمیں آفر ہوں گی، لیکن انہیں اس میں سے صرف دو کرنی ہیں، اور ان میں سے ایک وہ ہونی چاہیے جس کا لوگ انتظار کر رہے ہوں۔‘ امریتا نے کہا کہ وہ آج بھی اسی اصول پر عمل کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان سیٹ پر نئے اداکاروں کو اعتماد دینے کے لیے ان سے گھل مل جاتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ پہلا ٹیک ہی بہترین ہو تاکہ دوبارہ کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ پر کام کر رہے ہیں، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی شامل ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون ان کیساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل