Loading
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت کرلی گئی۔ ذرائع کےمطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان چیئرمین کی منظوری کے بعد دو سے تین روز میں کردیا جائے گا۔ دوٹیسٹ میچز کی تیاریوں کے لیے لاہور میں تربیتی کیمپ 29 ستمبر سے لگائے جانے کا امکان ہے۔ لاہور میں جاری ریڈ بال کرکٹرز کا اسکلز اور کنڈیشنگ کیمپ بھی آج ایک سیشن کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ اب منتخب ہونےکی صورت میں کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم میں جگہ نہ پاسکنے والے حنیف محمد ٹرافی کے میچز کھیلیں گے۔ اس کیمپ میں بابراعظم، عبدااللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس،کامران غلام، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، ساجد خان اور شمائل حسین شامل تھے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم سات اکتوبر کو پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسراٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ مہمان ٹیم کو اسپن کے لیے ساز گار وکٹوں پر کھلانے کی پلاننگ کی گئی ہے۔ سلیکشن کمیٹی، کپتان شان مسعود اور ہیڈ کوچ اظہرمحمود نے ممکنہ کھلاڑیوں پر بات چیت کے بعد فہرست تیار کرلی ہے۔ حتمی اسکواڈ کےاعلان سے پہلے پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل