Loading
پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پولش سفیر کی وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی جہاں توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پولینڈ کی کمپنی اورلین پاکستان میں 26 سال سے سرگرم ہے، اورلین آئندہ 10 برس میں سرمایہ کاری دگنی کرے گی۔ پولینڈ کو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کولڈ اسٹوریج قائم کرنے کی دعوت بھی دی گئی، پولینڈ کی مہارت اور پاکستان کے وسائل سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان اگلے پانچ برس میں معدنیات اور کان کنی پر توجہ دے گا جبکہ پولینڈ پاکستان میں کاپر اور لیگنائیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ ملاقات میں اسلام آباد کی ایک سڑک پولش ایئر کموڈور تُروفچ کے نام پر رکھنے کی تجویز دی گئی۔ دونوں ممالک نے عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر زور بھی دیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل