Wednesday, September 24, 2025
 

میئر کراچی کا گرین لائن کا کام رکوانا کراچی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مسلم لیگ (ن)

 



مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کی جانب سے گرین لائن کا کام رکوانا کراچی دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ ان کے مطابق میئر نہ خود کام کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں جس سے شہر کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ میئر کراچی کے تکبرانہ رویے سے شہری تنگ آچکے ہیں اور موجودہ بلدیاتی نظام نے کراچی کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ اسد عثمانی نے مزید کہا کہ میئر کراچی شہر کو مہنجو داڑو میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جبکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ٹاؤن چیئرمین بھی عوامی خدمت کے بجائے پیسے کمانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا کراچی آج آفت زدہ شہر کا منظر پیش کر رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل