Loading
غزہ میں اسرائیلی فوج کو جارحانہ کارروائیوں کے دوران حماس کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا ایک میجر مارا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی مارے گئے میجر کی شناخت نیتنیل بوزگلو کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ 7 ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 77 ویں بٹالین میں کمپنی کمانڈر تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کمپنی کمانڈر ٹیم میں ٹینک افسر کے طور خدمات انجام دیتے ہوئے حماس کے حملے میں مارا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی فوجی ٹینک ملٹری آپریشن کے لیے ایک علاقے میں داخل ہوئی حماس کے کارکنوں نے حملہ کردیا۔ حماس کے حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی بھی ہوا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ مارے گئے کمپنی کمانڈر نے اس آپریشن سے قبل ایک ویڈیو بیان میں ریکارڈ کرایا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ہم دشمن (حماس) کو تلاش کریں گے اور انہیں ڈھونڈیں گے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں حماس کے ساتھ دوبدو جنگ میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 850 ہوگئی۔ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے میں 1500 یہودی مارے گئے تھے اور 251 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل