Wednesday, September 24, 2025
 

اسلام آباد میں احتجاج کرنے والا شخص موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا

 



سرکاری اداروں کے خلاف احتجاج کرنے والا شخص موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ احتجاج کرتے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ میرا 2 ہزار روپے کا چالان کیا گیا، وزیر داخلہ یہاں خود آکر یقین دہانی کروائیں تو ٹاؤر سے اتروں گا۔ موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کوئی افسر موجود نہیں۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے لوگ ٹاور پر چڑھے شخص سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ موبائل ٹاور پر چڑھے شہری کو باحفاظت نیچے اتار لیا گیا اور اسلام آباد پولیس نے محسن نامی شہری کو تحویل میں لے لیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل