Wednesday, September 24, 2025
 

گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کروا دیا

 



سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل کا نیا پلان صارفین کو گوگل اے آئی کے ذریعے مزید کام کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ نیا پلان لوگوں کو اپنی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے طاقتور اے آئی ٹولز تک اضافی رسائی فراہم کرتا ہے اور یہ سب نہایت باکفایت قیمت پر دستیاب ہیں۔ گوگل اے آئی پلس پلان کے تحت پاکستان میں صارفین درج ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں: جیمنائی اِیپ میں امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ یعنی Nano Banana کے لیے زیادہ گنجائش جیمنائی 2.5 پرو تک مزید رسائی، جو پیچیدہ سوالات کے لیے گوگل کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ہے ویڈیو جنریشن ماڈل Veo 3 Fast تک رسائی، جو جیمنائی، Whisk، اور Flow میں دستیاب ہے جی میل، ڈاکس، شیٹس اور دیگر گوگل سروسز میں جیمنائی کا انضمام فوٹوز، ڈرائیو، اور جی میل میں 200 جی بی اسٹوریج کی سہولت اے آئی پلس کے حوالے سے گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، فرحان قریشی نے کہا کہ ’’پاکستان کا ڈیجیٹل منظر نامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ہمیں پاکستانیوں کی تخلیقی صلاحیتوں نے متاثر کیا ہے جو انہوں نے اے آئی ٹولز کو اپنانے میں دکھائی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’گوگل اے آئی پلس کی صورت میں ہم ان ٹولز کو ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے قابل رسائی بنا رہے ہیں۔ یہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا بنیادی حصہ ہے تاکہ ہر شخص اپنی پیداواری صلاحیت، تخلیقی صلاحیت اور سیکھنے کے عمل کو اے آئی کے ذریعے بہتر بنا سکے۔‘‘ اس کے علاوہ صارفین، اپنے خاندان کے پانچ دیگر افراد کے ساتھ بھی، ورک اسپیس میں جیمنائی سے لے کر 200 جی بی اسٹوریج تک، تمام فوائد شیئر کر سکتے ہیں۔ اس طرح ہر فرد ایک ہی پلان کے تحت بہتر گوگل کا تجربہ حاصل کرسکتا ہے۔ گوگل اے آئی پلس آج سے پاکستان میں ایک ہزار 400 روپے ماہانہ پر دستیاب ہے۔ محدود مدت کے لیے، پہلی مرتبہ سبسکرائب کروانے والے صارفین کو ابتدائی چھ ماہ کے لیے 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ گوگل اے آئی پلس کے بارے میں مزید معلومات دستیاب ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل