Loading
غیر قانونی گاڑیوں کی درآمد پر جنوبی بھارتی اداکار دولقر سلمان اور پرتھوی راج کے گھروں پر کسٹمز کی جانب سے چھاپے مارے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کسٹمز حکام نے معروف ملیالم فلمی اداکاروں دولقر سلمان اور پرتھوی راج سوکومارن کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی غیر قانونی طریقے سے گاڑیوں کی درآمد کے خلاف جاری آپریشن کے تحت کی گئی۔ حکام کے مطابق بھوٹان سے بھارت میں درآمد کی جانے والی لگژری گاڑیاں جعلی رجسٹریشن کے ذریعے ٹیکس چوری کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں۔ چھاپوں کا مقصد ان گاڑیوں سے متعلق دستاویزی جانچ اور ٹیکس فراڈ کے پہلوؤں کی تفتیش کرنا ہے۔ اداکار دولقر سلمان اور پرتھوی راج پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسی گاڑیاں خریدیں جنہیں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر بھارت میں امپورٹ کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل