Loading
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن سوشل میڈیا ایکسٹیوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلک جاوید کے والد جاوید اقبال نے درخواست دائر کی۔ ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے جاوید اقبال کی جانب سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے، فلک جاوید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کیں جائیں۔ والد نے درخواست میں عدالت سے آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل